کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 30
’’اﷲ ان سے راضی ہے اوروہ اﷲ سے راضی ہیں ۔‘‘ اور فرمایا: ((إِنَّ اللّٰهَ اشْتَرَىٰ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ)) (التوبۃ 111:9) ’’بے شک اﷲ نے مومنین سے اُ ن کی جانیں ا ور اُ ن کے مال جنت کے عوض خرید لیے ہیں ۔‘‘ پس جو لوگ نیک عمل کرتے ہیں اور اﷲ اور اُ س کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن باتوں سے منع فرمایا اُ ن سے گریز کرتے ہیں ، انھیں خو شحالی عطا ہو گی اور اُن کا ٹھکانا جنت میں ہو گا۔ ان کے مقابل جنھوں نے دین کو نظر انداز کر دیا اور بھٹک گئے اور ایسے کام کیے جن سے اﷲ اور اُس کے رسول نے اُ نھیں منع فرما دیا تھاتو اُن کی سزا جہنّم کی آگ ہے اور اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسلام کی تعلیمات کی پیروی کیوں کی جائے جبکہ دوسرے مذاہب بھی موجود ہیں ۔ اسلام کی تمام دوسرے مذاہب پر فضیلت اس لیے ہے کہ دوسرے سب ادیان و مذاہب کو اﷲ نے باطل قرار دے کر اسلام کو انسانیت کے لیے سب سے بہتر ضابطۂ حیات بنا کر بھیجاہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ((هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ))لصف 9:61) ’’وہی ذات ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اسے تمام دوسرے ادیان پر غالب کر دے خواہ مشرکین کو یہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔‘‘ تکمیل دین کی بابت فرمایا: ((الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا)) (المائدۃ 3:5) ’’آج میں نے تمھارے لیے تمھار ا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور