کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 271
(یُوکے) کے جناب خرم مراد اور پروفیسر خورشید احمد سے کئی ملاقاتیں کیں اور ان سے خاصا استفادہ کیا۔ سوال۔ اسلامک پارٹی میں آپ کی خدمات کا شعبہ کون سا تھا؟ جواب۔ میں اسلامک پارٹی کے اقتصادی شعبے کی ترجمانی کے فرائض انجام دیتا رہا ۔ سوال۔مستقبل میں آپ کے کیا منصوبے ہیں ؟ جواب۔ میں اسلام کے اقتصادی نظام سے متعلق کام کرنا چاہتا ہوں ، کیونکہ تیسری دنیا خصوصاً مسلم ممالک کو مغربی اقتصادی نظام کے تحت لا کر انھیں تباہی سے دو چار کر دیا گیا ہے۔ سود کی تباہ کاریاں اب ہر جگہ دیکھنے میں آتی ہیں ۔ معاشی تعمیر کے نام پر تخریب کاری کی جا رہی ہے۔ اِسی لیے میں نے اس شعبے میں کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنے اور دیگر مسلمان سکالروں کے تجربات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے معاشی اور اقتصادی نظام پر کتابیں تالیف کروں تا کہ مسلمانوں کو مغربی اقتصادی نظام کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ [’’عبدالسلام ہینکن۔ڈاور(برطانیہ)]