کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 244
چرچ یونائیٹڈ بورڈ چرچ (United Board Church) کہلاتا تھا جس میں اس فرقے کے علاوہ پریسبیٹیرین(Presbyterian)[1] میتھوڈسٹ(Methodist) [2]، بیپٹسٹ ¤(Baptist)[3] ، ویزلیان(Wesleyan) [4]اور بے شمار دوسرے فرقے بھی شامل تھے۔ ہندوستان میں قیام کے دوران میں نے عیسائیوں کے فرقوں برننگ بش مشن (Burning Bush Mission) اور سیوَنتھ ڈے اڈوینٹسٹس (Seventh Day Adventists) سے رابطہ کیا لیکن ان سب میں مجھے کوئی چیز غائب محسوس ہوئی یا خلوص کی کمی نظر آئی جس نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا اور کبھی کبھی تو میں نے خود کو اپنے عقیدے سے باہر پایا۔ پھر 1929 ء میں کچھ دوستوں نے مجھے رومن کیتھولک چرچ چلنے کی دعوت دی تو میں نینی تال (Naini Tal) کے مقام پر اس چرچ میں بھی حاضری دیتا رہا مگر کچھ عرصہ بعد اس سے بھی جی بھر گیا۔ بے شک رومن کیتھولک لوگوں میں بہت عقیدت پائی جاتی ہے مگر اس کلیسا کی نازیبا شان وشوکت اور تکلفات نے مجھے اس کے حلقے سے برگشتہ کردیا۔ اس کے کچھ عرصہ بعد میری ملاقات یورپ کے ایک باشندے مسٹر میتھیوز (Mr.Mathews)سے ہوئی جنھوں نے کئی سال پہلے اسلام قبول کرلیا تھا۔ انھوں نے مجھے دین اسلام کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔ میں اسلام کی سادگی اور سچائی سے بہت متاثر ہوا۔ گھر واپس آنے سے پہلے مجھے قرآن کریم کے مطالعے کا شرف بھی نصیب ہوگیا جس کا مجھ پر بہت گہرا اثر ہوا اور میں نے فوراً اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میں نے قبول اسلام کا طریقہ مسٹر میتھیوز (Mr.Mathews) سے پہلے ہی دریافت کرلیا تھا اور برطانیہ واپس آنے کے بعد میں نے لارڈ ہیڈلے (Lord Headley)
[1] ۔ نیشنل چرچ آف سکاٹ لینڈ جسے مساوی عہدے کے پادری چلاتے ہیں ۔ [2] ۔ چارلس، جان ویزلے اور وائٹ فیلڈ کا بنا کردہ ذیلی فرقہ جو مسیحی پروٹسٹنٹ فرقے کی ایک شاخ ہے۔ [3] ۔ ایک عیسائی فرقہ جس کے ہاں بپتسمہ (عیسائیوں کی ایک رسم) ضروری ہے جس میں بچے کے سر پر مقدس پانی کے چھینٹے مارے جاتے ہیں اور اسے عیسائی مان لیا جاتا ہے۔ [4] ۔ جان ویزلے کابنا کردہ ایک پر وتسٹنٹ فرقہ۔(م ف)