کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 233
تعلیمی اداروں سے گرجے منسلک ہیں جہاں پورے جوش وخروش سے عیسائیت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ وہ لوگ طلبہ کو ایسے اساتذہ اور عیسائیت کے معلم ومبلغ بنادیتے ہیں جو فارغ التحصیل ہوکر اپنے اپنے علاقے میں تبلیغی فرائض سرانجام دیتے ہیں ۔ مشنریوں کی کچھ ترقی یافتہ تنظیموں نے صنعتی اور فنی تعلیم کے ادارے بھی قائم کر رکھے ہیں جہاں نوجوان افریقیوں کو زراعت، بڑھئی اور لوہار کا کام، صنعتی مشینوں سے کام لینا، مستری اور درزی کے امور اور دفتری کام وغیرہ سکھائے جاتے ہیں ۔ کئی مشنری تنظیموں نے شفاخانے اور ہسپتال بھی قائم کررکھے ہیں جہاں افریقہ میں بالعموم پائے جانے والے امراض کا علاج کیاجاتا ہے۔ اس قسم کے طریقے اختیار کرکے افریقی عیسائیوں کو لوگوں کی معاشی، سیاسی اور سماجی قیادت کے قابل بنادیا گیا ہے۔ اور یہ تعلیم یافتہ افریقی عیسائی اپنے مغربی مسیحی سرپرستوں کے اشاروں پر چلتے ہیں ۔ اب تک عیسائی مبلغین کا عام طریقۂ کار بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عیسائی تبلیغی تنظیموں نے عیسائی مبلغین کو اسلام کے جامع مطالعے کی تربیت دے کرانھیں تبلیغ پر مامور کیا ہے۔ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان مذہبی مذاکرے بھی کرواتے ہیں جن کا اہتمام جنیوا میں ورلڈ کونسل آف چرچز (WCC) اور ویٹی کن (Vatican) میں روم یونیورسٹی کا شعبۂ عربی و اسلامیات جیسے ادارے کرتے ہیں ۔ تیسرا طریقہ جو افریقہ میں بہت کامیاب ثابت ہوا ہے وہ بین الاقوامی اور علاقائی عیسائی فلاحی وامدادی اداروں کا قیام ہے۔ ان اداروں سے ملنے والی امداد کے ساتھ انجیل اور عیسائیت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ سوال۔ ایشیا، یورپ، امریکہ اور دوسرے مقامات پر اسلام کی دعوت کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ جواب۔ایشیا، یورپ اور امریکہ میں اسلام کی دعوت کے نتائج خاصے حوصلہ افزاہیں ۔ دنیا بھر میں کئی غیر مسلم بالخصوص عیسائی لاکھوں کی تعداد میں اسلام قبول کرچکے ہیں ۔ یہ کارخیر ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ (WAMY ) جیسے اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے جو دنیا بھر میں اہم مقامات پر بھرپور طریقے سے دعوت اسلام کا کام سرانجام دے رہے ہیں ۔ امید ہے رواں صدی کے