کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 201
Qadianis presented before the National Assembly of Pakistan). 8. The Qadiani Problem by Syed Abul-Ala Maududi. یہ کتابیں درج ذیل مقامات سے مل سکتی ہیں : 1۔ مکتبہ دارالتصنیف، دارالتصنیف لمیٹڈ، شاہراہ ِ لیاقت صدر، کراچی فون نمبر: 524325 2۔ ملک سراج الدین اینڈ سنز، پبلشرز اینڈ بک سیلرز ، کشمیری بازار، لاہور، پاکستان۔ بشکریہ ( The Universal Message, Karachi) [1] ( پروفیسر ڈاکٹر اسمٰعیل اے بی بیلو گن - شعبہء عربی و اسلامیات، اِبادان یونیورسٹی، اِبادان - نائیجیریا) (Prof. Dr. Ismail A.B.Balogun, University of Ibadan, Ibadan, Nigeria) اسلام مجھے کیوں پسند ہے؟ [مسٹر جان فشر (Mr.John Fisher) کے بیان ’’ اسلام مجھے کیوں پسند ہے؟ ‘‘ کی تفصیلات دینے سے پہلے اُن کے قبولِ اسلام کا اقرار نامہ ذیل میں شائع کیا جاتا ہے:] اقرار نامہ میں جان فشر ولد چارلس فشر (John Fisher son of Charles Fisher) ساکن، 3کیمبرج سٹریٹ، نیو کاسل (Cambridge St. Newcastle) بذریعہ تحریر ہذا خلوصِ قلب سے حلفاً یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنی مرضی سے اسلام کو بطور دین قبول کرتا ہوں ۔ میں اﷲ واحد کی عبادت کرتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور حضرت ا براہیم، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ اور دیگر انبیاء علیہم السلام کو برابر احترام کا مستحق سمجھتا ہوں اور میں اﷲ کی توفیق سے ایک مسلمان کی حیثیت سے زندگی بسر کروں گا۔ [1] ۔ یقین انٹرنیشنل،7اگست:1992ء، ج:3،ش:7