کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 178
رکن رہے۔ آپ ایک قابل ماہر ِ لسانیات تھے اور اس وقت[1] ''Isle of Man Examiner'' نامی جریدے میں انسانی زبانوں کی درجہ بندی پر سلسلہ وار مضامین لکھ رہے تھے۔ علاوہ ازیں آپ نے اسلامک ریویو اور اسلامک کلچر کے لیے بھی کئی مضامین لکھے۔ سائنس کی اس اہم شاخ (لسانیات) میں آپ کی خدمات کا اعتراف بڑے بڑے علمی اداروں نے کیا۔ امریکہ کی پوٹو میک یونیورسٹی (Potomac University) نے آپ کو ایم اے کی ڈگری جاری کی۔ا س کے ساتھ ساتھ آپ ایک مستند ماہرِ ارضیات بھی تھے۔آپ اکثر مختلف علمی اور ادبی انجمنوں میں سائنس اور ادب کے موضوعات پر لیکچر دیا کرتے تھے۔ آپ "La Societe Internationale de Philologie, Sciences et Beaux-Arts" کے سیکریٹری جنرل کے اہم عہدے پر فائز رہے۔ یہ سوسائٹی 1875ء میں قائم ہوئی تھی۔ آپ لندن سے شائع ہونے والے سائنسی جریدے Philomathe کے مدیر بھی رہے۔ ڈاکٹر لیون کو عثمانی سلطان عبدالحمید خان اور آسٹریا کے فرمانروا نے کئی اعزازات سے نوازا ۔ (ایڈیٹر)] اسلام کی ایک شان یہ بھی ہے کہ اس کی بنیاد عقل پر ہے، لہٰذا یہ اپنے پیرو کاروں سے اس نعمت عظمیٰ کو ترک کر دینے کا تقاضا کبھی نہیں کرتا ۔ بعض دوسرے مذاہب اس کے برعکس اپنے پیرو کاروں کو ذاتی تحقیق اور اطمینان کے بغیر کچھ نظریات کو محض چرچ کے حکم پر قبول کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ اسلام تحقیق کی دعوت دیتا ہے اور اپنے پیرو کاروں کو یہ تلقین کرتا ہے کہ کسی بات کو قبول کرنے سے پہلے مطالعہ، تحقیق اور چھان بین کر لیا کریں (کہ واقعی یہ حکم ثابت ہے یا نہیں )۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ نے عقل سے بہتر کوئی چیز نہیں بنائی ۔ انسان کو تمام فوائد اسی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں اور عقل ہی سے سمجھ پیدا ہوتی ہے۔‘‘[2]
[1] ۔’’آئل آف مین‘‘ (Isle of Man) انگلستان اور آئرلینڈ کے درمیان بحیرہ آئرش میں واقع ایک جزیرہ ہے۔ (م ف ) [2] ۔مذکورہ الفاظ کے ساتھ یہ روایت نہیں مل سکی، البتہ اس کے ابتدائی الفاظ کا مفہوم تاریخ ابن عساکر: 454/11 میں ہے۔اس کے الفاظ یوں ہیں : (مَاخَلَقَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْ خَلْقِہِ شَیْأً ہُوَ اَحَبُّ اِلَیْہِ