کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 104
نیکیوں اور پاکیزگی کا سرچشمہ (اللہ تعالیٰ) ایک ایسے شخص سے ہم کلام ہوجو دنیا کے ایک اوسط انسان سے بھی گھٹیا کردار کا مالک ہو، جیسا کہ عہدنامۂ قدیم (تورات) میں انبیاء کے پاکیزہ کردار کو مسخ کیا گیا ہے، یا ایسا شخص پوری قوم کو اعلیٰ اخلاق اور روحانی بلندیوں تک لے جاسکتا ہو۔ قرآن مجھے یہ یقین دلاتا ہے کہ عہد نامۂ قدیم میں وہ قصے جو انبیاء علیہم السلام کو منفی انداز میں پیش کرتے ہیں وہ سب کے سب من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔[1] [مادام خالدہ بکینن ہیملٹن- صدر مسلم سوسائٹی برطانیہ عظمیٰ] Madame Khalida Buchanan- Hamilton) President of the Muslim Society in the Great Britain) 
[1] ۔ اسلامک ریویو، جنوری:1937ء، ج:25، ش:1، ص:70-68