کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 102
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نو مسلموں کے خیالات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں مجھے اپنے تمام مسائل کا حل مل گیا میرے لیے مسرت اور خوش نصیبی کا دوسر ا نام اسلام ہے جو واحد سچا دین ہے۔یہ وہ واحد دین ہے جسے ہر ذی فہم انسان اپنا سکتا ہے اور یہی وہ دین ہے جو مصائب میں مبتلا دنیا کو درخشاں اور روشن راہ دکھاتا ہے۔ میری خوشی کا اندازہ اس سے لگائیے کہ جب میں نے اسلام کا مطالعہ کیا تو اس کی ہر بات مجھے اپنے خیالات کے عین مطابق محسوس ہوئی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں مجھے میرے تمام مسائل کا حل مل گیا۔ قر آنِ حکیم کی ایک ایک سورت نے مجھے حق سے آشنا کیا اور میں نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اُ س نے اپنی رحمت سے میرا سر تسلیم خم کرنا قبول فرما لیا۔[1] [سلیم آر ڈی گرے - فرتھ ، انگلینڈ] (Salim R. De Grey-Firth, U.K) بالآخر میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲ کا نبی مان لیا بالآخر میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲ کا نبی مان لیا ۔ اوّلاً: اس لیے کہ مجھے ان سے رہنمائی کی ضرورت تھی۔ ثانیاً :یہ کہ میرے خیالات اگرچہ آزادانہ تھے مگر وہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے مطابقت رکھتے تھے۔ ان دو وجوہ کے علاوہ تیسری وجہ یہ تھی کہ قرآن مجید کا کلامِ الٰہی
[1] ۔ اسلامک ریویو، ستمبر1933ء، ج:21،ش:9،ص:285