کتاب: اسلام دینِ حق - صفحہ 32
اور اگر انسان کا کوئی عمل ہے؛ تو وہ عمل کیا ہے ؟
اگر ہم کسی ایسے انسان کے پاس چلے جائیں جو گاڑی پر سوار ہورہا ہو؛ اور اس سے پوچھیں : یہ گاڑی کس مقصد کے لیے بنائی گئی ہے ؟
اوروہ جواب میں کہے: مجھے پتہ نہیں؛ تو ایسا انسان یا تو پاگل ہے؛ یا پھر انتہائی غافل اور لاعلم ۔ پھر ہم اس سے کچھ مزید قریب ہوں؛ اوراس نے جو لباس پہن رکھا ہے؛ اس کے بارے میں پوچھیں کہ یہ لباس کیوں بنایا گیا ہے؟اور وہ اس کے جواب میں کہے : مجھے اس کا کوئی علم نہیں ؛ تو وہ پہلے سے بھی بڑھ کر غافل ہوگا۔
پھر مزید کچھ قریب ہوں اور اس سے پوچھیں کہ : تیری آنکھیں کس لیے ہیں؟ اوروہ اگر اس کے جواب میں کہے : مجھے پتہ نہیں تو وہ انتہا درجے کا غافل [یاپاگل] ہوگا۔
پھر اگر اس سے مزید کچھ قریب ہوں اور سوال کریں کہ بتاؤ : تم کیوں پیدا ہوئے ہو؟
اوروہ اس کے جواب میں کہے: مجھے کوئی پتہ نہیں؛ تو اس سے بڑھ کر غافل کوئی دوسرا روئے زمین پر نہیں ہوگا۔
افسوس بہت بڑی شامت اور بہت بڑی بد بختی اس انسان کے لیے ہے جو عقل مند ہو اور لوگوں کے ساتھ رہ رہا ہو؛ اور اس وسیع اور عظیم تر کائنات کا مشاہدہ بھی کر رہا ہو؛ تو پھر بھی اسے پتہ نہ ہو کہ وہ زندگی کیوں بسر کررہا ہے ؟
اس زندگی میں کیا لطف اور مزہ ہوگا اوروہ کونسی نعمتوں سے لذت اندوز ہو رہا ہوگاجب کہ اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی چیز کے بارے میں کوئی علم ہی نہیں۔
جو لوگ اس حقیقت سے بے خبر ہیں ان کی زندگی نہ ہی کوئی لذت پاسکتی ہے اور نہ ہی راہ راست پر استقامت کے ساتھ گامزن ہوسکتی ہے ۔