کتاب: اسلام دینِ حق - صفحہ 278
مقیم تھے۔‘‘ فاران کا بری علاقہ : اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے ؛ جیسا کہ اس سے پہلے گزر چکا۔ یہ علاقہ خشک صحرائی علاقوں کے درمیان میں واقع ہے۔ پس شام کے علاقہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت اسحق بن ابراہیم علیہ السلام کی نسل کو آباد کیا ۔اور شام کے جنوبی علاقہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل بن ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کو آباد کیا۔ اور یہ جگہ تمام براعظموں کے درمیان میں واقع ہے۔ اس کے مشرق میں ایشیاء ہے؛ اور شمال مغرب میں یورپ ہے۔افریقہ اور امریکہ اس کے مغرب میں واقع ہیں۔ پس اس طرح سے مکہ تمام براعظموں کے درمیان میں واقع ہے۔ جہاں تک نسبت کے اعتبار سے شمالی اور جنوبی امریکہ کی دوسری کا تعلق ہے؛ توجغرافیائی مطالعہ کہتا ہے کہ تمام براعظم آپس میں ملے ہوئے تھے۔ پھر ان کے درمیان انفصال پیدا ہوااور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دور ہوتے چلے گئے۔ براعظم تو اللہ تعالیٰ کی قدرت کے تحت انفصال اور دوری کے لیے بالکل تیار ہیں۔