کتاب: اسلام دینِ حق - صفحہ 25
جاتی ہے اور نہ ہی ان کی شکلیں آپس میں ملتی ہیں۔ اور نہ ہی ان کے ذائقے اور بو میں یگانگت ہوتی ہے۔ بلکہ ان میں سے ہر ایک چیز اپنی خاص مواصفات اور خصوصیات کو محفوظ رکھتی ہے۔حالانکہ ان کی ترکیب و تخلیق کے عناصر اربعہ ایک ہی ہیں ۔ تو پھر کیا سبب ہے؟ اتنے لمبے عرصہ سے یہ نباتات کیسے اپنی اپنی خصوصیات کو محفوظ رکھے ہوئی ہیں ۔اور ان میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی؛ کیا یہ اللہ تعالیٰ خالق و حکیم کے وجود کی دلیل نہیں ہے؟
۲۔ زندہ چیزیں:[یعنی ذی روح اشیاء]جیسے انسان؛ حیوانات ؛ پرندے؛ جراثیم ؛ وائر سز ؛ اوردیگر ہر ایک چیز ایک نپے تلے نظام کے تحت چل رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی نسل میں ویسی ہیں چیزیں دوبارہ پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں سے بعض چیزیں حمل کے ذریعہ دوبارہ پیدا ہوتی ہیں۔ اور بعض انڈوں سے نکلتی ہیں۔ پس تمام تر تعریفات اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے ہیں جو خالق اور حکمت والے ہیں ‘‘[1]
سوم:… احکام
مخلوقات میں غور و فکر اور تدبر و تأمل کرنے والا ان میں عجیب قسم کی پختگی ؛ اور انتہائی بدیع
[1] ) ڈارون [ڈراؤنے] کا یہ نظریہ تھا کہ انسان اپنے وجود سے پہلے بندر تھا۔ اور موجودہ انسان بندر کی آخری شکل ہے۔ اور اس کا خیال یہ ہے کہ اس تبدیلی کی ابتداء ایک جراثیم سے ہوئی تھی۔ اور یہ جرثومہ زمین کے باہر سے آیا تھا۔ اور بہت سارے کم عقل لوگوں نے جو خود کو علم و تحقیق کا دعویدار کہتے ہیں؛ یہ نظریہ بغیر کی تحقیق و تدقیق کے تسلیم کرلیا ؛ اور پھر صدیوں اس کا غلغلہ ہوتا رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ علمی نظریہ اور تحقیق نہیں تھی بلکہ کنیسہ کے ظالمانہ عقائدو نظام کے خلاف ایک جنگ کی ابتداء تھی جسے ستائے ہوئے لوگوں نے تسلیم کرلیا تھا۔ پس انہوں نے ایک غلط چیز کو غلط ثابت کرنے کے لیے ایک دوسری اور تیسری غلطی کا ارتکاب کیا تھا۔ حالانکہ یہ ممکن تھا کہ وہ باطل کے خلاف حق کاساتھ دیتے ؛ مگر ان کی جہالت نے انہیں حق سے دور رکھا۔ اور یہ حق اب دین اسلام میں واضح طور پر موجود ہے؛ مگر یہودی جو کہ بشریت کے دشمن ہیں؛ انہوں کبھی انسانیت کی خیرخواہی اور بھلائی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔پس اسی طرح انہوں نے یہ ایک اور باطل نظریہ اور عقیدہ گھڑ لیا جو کہ نہ ہی بنیادی طور پر یہودیت کی تعلیمات پر مشتمل ہے اور نہ ہی کسی اور الہامی مذہب کی تعلیمات پر۔
لیکن اگر ہم ڈارون سے یہی بات پوچھیں کہ وہ جرموثہ جو کائنات کے باہر سے آیا؛ وہ کہاں سے آیا تھا؟ اور وہ نر تھا یا مادہ؟اور جب وہ جرموثہ زمین پر پہنچاتو اس کا دوسرا جوڑ کہاں سے آیا؟ وہ بھی کائنات کے باہر سے اس کے پیچھے پیچھے آیا یا پھر اسے کسی اور چیز نے جنم دیا ؟ تو اس کے پاس ان باتوں کا کوئی جواب نہیں ہوگا۔