کتاب: اسلام دینِ حق - صفحہ 24
احساس کم ہوگیا۔ اور اب یہ شعور پیدا ہورہا ہے کہ جو کچھ ہم مفقود پاتے تھے؛ وہ حاصل ہوگیا ہے۔ پس اس وقت سے ہمارے اندر ایک راحت محسوس ہونے لگی۔ اورہمارے احساسات میں سکون آگیا۔[1] دوم:… مختلف اقسام کی موجودات یہ کائنات مختلف قسم کی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔ ان میں سے ہر ایک چیز کی اپنی خصوصیات ہیں جو صرف اسی کے اندر پائی جاتی ہیں کسی دوسری میں نہیں۔ اور پھر اس کے اندر ایک ایسا قانونی نظام موجود ہے جو ان تمام خصوصیات کے نظم و نسق کو برقرار رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے زندہ ذی روح چیزیں اور نباتات اور جمادات وغیرہ ایک نظام کے تحت پرورش پارے ہیں؛ اوران میں سے کوئی بھی چیز ان خصوصیات سے باہر نہیں جاتی ۔ توضیح: اس کی مزید وضاحت اس امر سے ہوتی ہے کہ : ۱۔ نباتات ؛درخت اور جڑی بوٹیاں ؛ ان کا وجود کئی کئی رنگ میں ہے؛ اور ان میں سے ہر ایک رنگ کی اپنی خصوصیات اور مواصفات ہیں۔ مثال کے طور پر: گندم: اپنے وجود کے وقت سے لیکر آج تک ۔ اور ایسی ہی مکئی اور باجرہ؛ او رجو ؛ اور ان کے علاوہ مختلف قسم کی فصلیں اور اجناس اور پھل ؛ مثلاً : مالٹا؛ اور سیب؛ اپنے وجود کے وقت سے لیکر آج تھی انہی اجناس میں پائے جاتے ہیں ۔ مالٹا ؛ مالٹا تھا؛ اور ہے۔ سیب سیب ہی تھااور ہے؛ اور یہی حال باقی چیزوں کا ہے۔ ان میں سے ہر ایک چیز کی اپنی شکل اور خصوصیات ہیں۔ جن میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ ان کا اپنا رنگ اور ذائقہ ہے؛ اور اپنی خوشبو ہے۔ ہاں اگر انسان اپنے ہاتھوں سے اس میں کوئی تبدیلی کردے تو یہ علیحدہ بات ہے۔ ہر پیدا ہونے اور پھر اپنے بام عروج پر پہنچنے والی چیز چارعناصر سے مرکب ہوتی ہے۔وہ چار عناصر یہ ہیں: مٹی؛ پانی ؛ ہوا اور سورج کی شعائیں ۔پھر بھی ان میں نہ ہی کوئی مشابہت پائی
[1] ) دیکھیں کتاب : الاسلام الدین الفطری ۲۴۔ روح الدین الاسلامی ۷۹ ۔