کتاب: اسلام دینِ حق - صفحہ 20
تو میری حالت ہوگئی کہ گویا میرا دل اڑا جا رہا ہے۔‘‘ [تفسیر ابن کثیر ۷؍۴۰۶]
یہ حدیث صحیحین میں حضرت امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی سند سے روایت کی گئی ہے۔ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واقعہ بدر کے فدیہ کے وفد کے ساتھ آئے تھے۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب آپ مشرک تھے۔ قرآن پاک کی ان آیتوں کا سننا ان کے لیے اسلام کا ذریعہ بن گیا۔‘‘
ہم یہاں پر شواہد کے سمندر میں سے چندایسے قطرات پیش کررہے ہیں جوکہ غافل دلوں سے غبار غفلت کو جھاڑنے کے لیے کافی ہوں گے۔اور دل شبہات کی اس میل اور گندگی سے پاک ہوجائیں گے جس نے دلوں کو مریض کردیا ہے۔