کتاب: اسلام اور موسیقی - صفحہ 13
موسیقی اور آلات موسیقی
جواز کے دلائل کا جائزہ
الحمد للّٰہ رب العالمین و الصّلا ۃ و السّلام علٰی سیّد الانبیآء والمرسلین وعلٰی اٰلہ و صحبہٖ ومن تبعہم الٰی یوم الد ین،اما بعد :
صراط مستقیم سے انحراف کا بڑا سبب خواہش پرستی اور ’’ اعجاب کل ذی رأی برأیہ‘‘ کا فتنہ ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہلاکت اور بربادی کے اسباب میں اس کا ذکر فرمایا ہے۔ چنانچہ حضرت انس رضی اﷲعنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ا نے فرمایا:
’’تین چیزیں جو ہلاک و برباد کرنے والی ہیں،ان میں ایک بخیلی ہے۔ دوسری خواہش پرستی اور تیسری اپنی رائے اور اپنے آپ پر خوش ہونا اور راضی ہونا ہے(کہ جو میں کہتا ہوں درست ہے)[الصحیحۃ :۱۸۰۲]
ہر دور میں اس مرض کا شکار عموماً مبتدعین اور متجددین رہے ہیں،جنھوں نے سلف سے ہٹ کر نئی راہ اختیار کی،کتاب و سنت کی من مانی تعبیر کی،شاذ اور متروک اقوال کے سہارے دین حنیف میں تشکیک پید اکرنے کی سعی کی۔ عصر حاضر میں اس کی نمایاں مثال جناب جاوید احمد غامدی اور ان کی پروردہ معنوی ذریت ہے،جو امت کے اجتماعی مسائل کے بارے میں یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ حضرات زبان و بیان کے خوبصورت پیرائے میں دین کی بنیادوں کو منہدم کرنے میں کوئی باک محسوس نہیں کرتے۔ تحقیق جدید کے دلربا لبادے سے دین کے براہ راست ماخذوں سے ناواقف حضرات کا متاثر ہونا تعجب خیز نہیں،حیرت ہے کہ سکہ بند دین سے وابستہ بعض حضرات بھی بسا اوقات ان کے دام تزویر میں پھنس جاتے ہیں اور ان کی قلم کاری پر سردھنتے ہیں۔
فَاِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔!
انھی مسائل میں ایک مسئلہ ’’موسیقی ‘‘ ہے۔ چنانچہ اشراق کی جلد :۱۶ شمارہ :۳ مارچ