کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 9
تارک ہے۔
(9) امام اوزاعی و حمیدی اور ایک جماعت کا مذہب ہے کہ رفع الیدین واجب ہے
اس کے چھوڑنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔
رفع الیدین۔ اس کے معنے و حکمت
(10) رَفْعُ الْیَدَیْنِ
دونوں ہاتھوں کا اٹھانا۔
(11) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مَعْنَاھُ تَعْظِیْمٌ ِاللّٰهِ وَ اِتِّبَاعٌ لِسُنَّۃِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم
کہ شروع نماز اور عندالرکوع رفع الیدین کرنے سے ایک تو اللہ تعالیٰ کی تعظیم اور دوسرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع مراد ہے۔
(نووی ص 168 تعلیق الممجد ص 89 اعلام ص257)
(12) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں:
رَفَعُ الْیَدَیْنِ مِنْ زِیْنَۃِ الصَّلوٰۃِ
کہ رفع الیدین نماز کی زینت ہے۔
(زرقانی صفحہ 142 نیل الاوطار صفحہ 68 عینی جلد3 صفحہ7)
(13) سیدنا نعمان بن ابی عیاش عنہما فرماتے ہیں:
لِکُلِّ شَیْئٍ زِیْنَۃٌ وَ زِیْنَۃِ الصَّلوٰۃِ اَنْ تَرْفَعَ یَدَیْکَ اِذَا کَبَّرْتَ