کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 8
لَوْ تَرَکْتُمْ سُنَّۃَ نَبِیِّکُمْ لَضَلَلْتُمْ اَوْ کَفَرْتُمْ(مسلم)
کہ اگر تم نے اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ دیا تو گمراہ بلکہ کافر ہو جاؤ گے۔
(5) عبدالرحمن بن مہدی فرماتے ہیں
ھٰذا مِنَ السُّنَّۃِ(جز رفع الیدین بخاری ص 22)
کہ رفع الیدین سنت ہے۔
(6) امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مَنْ تَرَکَہٗ فَقَدْ تَرَکَ السُنَّۃَ(اعلام الموقعین ص257)
جس نے رفع الیدین کو ترک کیا یقینا اس نے سنت کو ترک کیا۔
(7) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
تَارِکُ رَفْعِ الْیَدَیْنِ عِنْدَ الرَّکُوْعِ وَالرَّفْعِ مِنْہُ تَارِکٌ لِلسُّنَّۃِ(اعلام الموقعین ص 257)
کہ جو شخص رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین نہیں کرتا وہ سنت کا تارک ہے۔
(8) امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مَنْ تَرَکَ الرَّفْعَ الْیَدَیْنِ فِی الصَّلوٰۃِ فَقَدْ تَرَکَ رُکْنًا مِّنْ اَرْکَانِھَا۔(عینی جلد3ص 7)
کہ جس نے نماز میں رفع الیدین چھوڑ دی بیشک وہ نماز کے رکن کا