کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 7
کتاب: اثبات رفع الیدین مصنف: مولانا ابو خالد نور گھرجاکھی پبلیشر: دار التقوی ترجمہ: بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم اتباع سنت کی تاکید (1) لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيرًا(سورۃ الاحزاب21) مسلمانو! یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے عمدہ نمونہ ہیں ہر اس شخص کیلئے جو اللہ اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ کو یاد کرتا ہے۔ (2) قُلْ أَطِيعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ (پ3ع4) اے پیغمبر! لوگوں کو کہہ دو کہ اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی بات مانو اگر وہ نہ مانیں تو اللہ ایسے کافروں کو دوست نہیں رکھتا۔ ؎ یہی فیصلہ ہے کتاب ہدیٰ کا مخالف نبی کا ہے دشمن خدا کا (3) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ(بخاری) جو شخص میری سنت سے روگردانی کرے وہ میری امت سے خارج ہے۔ (4) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: