کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 64
پردہ تألیف: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرشید اظہرحفظہ اللہ مقدمہ: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ پردہ عورت کی حیا، عزت، عصمت اور وقار کا مظہر و ضامن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت کا بے پردہ گھومنا پھرنا اور بے حیائی کی راہوں پر چل نکلنا فسادِ معاشرہ کا سب سے بڑا سبب ہے۔ بہت سی اسلامی اور غیر اسلامی تنظیمیں()اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عورت کو اس کے گھر کی چار دیواری سے نکالنے کے جرم کا ارتکاب کرتی ہیں جس کی وجہ سے عورت نہ صرف اپنے گھر کی ذمہ داریوں سے غفلت کا شکار ہوتی ہے بلکہ مردوں کے بہت سے اخلاقی بگاڑ کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ اگر آج ایک عورت اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر گھر کی چار دیواری میں محصور رہ کر تعلیم، تربیت اور اصلاح کا کام کرتی ہے اور فرسودہ اور غیر شرعی افکار و نظریات کے حاملین، آزدائ نسواں کے علمبرداروں کی بیمار اور گھٹیا سوچ سے مکمل صرفِ نظر کرتے ہوئے اپنی عزت و عصمت اور حیا کا تحفظ کرتی ہے تو یہ پورے معاشرے کی اصلاح کی وہ بنیاد ہے جو ابلیس اور اس کی ذریت کیلئے شکست فاش اور یورپ زدہ افراد کی بیخ کنی