کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 63
نماز کی مسنون دعائیں تألیف ترجمہ شیخ العرب والعجم علامہ سید حافظ عبدالحمید گوندل ابو محمد بدیع الدین شاہ مقدمہ الراشدی رحمہ اللہ فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم بھٹی حفظہ اللہ دین اسلام، مکمل ضابطہء حیات اور دستورِ زندگی ہے، مسلمان وہی ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر اسلام سے رہنمائی حاصل کرے، اس کا کوئی عمل اور وظیفہ خود ساختہ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ایسے اعمال و وظائف کی دین میں قطعاً گنجائش نہیں جو مخلوق نے خود وضع کئے ہوں۔ اگرچہ ان کا ظاہری ڈھانچہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو لیکن وہ عمل مردود ہے۔ اس رسالے میں نماز کی مسنون ادعیہ، ان کی صحت و تخریج کے ساتھ ذکر کی گئی ہیں اور ساتھ ہی ان الفاظ کا علمی رد کیا گیا ہے جنہیں دینِ اسلام میں شامل سمجھا جاتا ہے اور اس امت کی بہت بڑی تعداد نے انہیں اپنا رکھا ہے۔