کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 50
کہ شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کرنا۔(غنیۃ الطالبین ص7)
شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی
(117) شاہ صاحب فرماتے ہیں :
وَالَّذِیْ یَرْفَعُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّنْ لَا یَرْفَعُ(حجۃ اللّٰه جلد 2ص8)
مجھے رفع الیدین کرنیوالا نہ کرنیوالے سے بہت پیارا معلوم ہوتا ہے
مولانا عبدالحی لکھنؤی کا آخری فیصلہ
(118) وَالْحَقُّ اَنَّہُ لَا شَکَّ فِیْ ثُبُوْتِ رَفْعِ الْیَدَیْنِ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَالرَّفْعِ مِنْہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم وَ کَثِیْرٌ مِنْ اَصْحَابِہٖ بِالطُّرْقِ الْقَوِیَّۃِ وَالْاَخْبَارِ الصَّحِیَّۃِ
فرماتے ہیں حق بات یہ ہے کہ عند الرکوع رفع الیدین کے ثبوت میں کوئی شک نہیں قوی مسند اور صحیح طریق سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(سعایہ جلد1ص213)
رفع الیدین نہ کرنیوالے کی سزا
(119) وَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ اِذا رَاَی رَجُلًا لَا یَرْفَعُ یَدَیْہِ رَمَاہُ بِالْحَصٰی۔