کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 49
امام زہری رحمہ اللہ و حسن بصری رحمہ اللہ کا فرمان
(114) عَنِ الْحَسْنِ وَابْن شَہَابِ اِنَّہُمَا کَانَا یَقُوْلَانِ اِذَا کَبَّرَ اَحَدُکُمْ لِلصَّلٰوۃِ فَلْیَرفَعْ یَدَیْہِ حِیْنَ یُکَبِّرُ وَ حِیْنَ یَرْفَعُ رَأسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ
یہ دونوں فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں کوتکبیر تحریمہ اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین ضرور کرنی چاہیئے۔
(جزء بخاری ص17)
علی رحمہ اللہ بن مدینی رحمہ اللہ کا ارشاد
(115) حَقٌ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ اَنْ یَرْفَعُوْا اَیْدِیَہُمْ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَالرَّفْعِ مِنْہُ۔(جز ء بخاری ص8و تحفۃ الاحوذی جلد1ص219)
علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کرنا مسلمانوں پر واجب ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ رفع الیدین کرتے رہے
پیرانِ پیر عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ
(116) پیر عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں
رَفَعُ الْیَدَیْنِ عِنْدَ الافتتاح والرُّکُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْہُ۔