کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 46
یہ سب حضرات و دیگر بے شمار ائمہ دین رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے۔
(جزء بخاری صفحہ 7,22,230بیہقی جلد 2ص75جزء سبکی ص 10تعلیق الممجد ص91عینی جلد 3ص10)
(105) وَ کَانَ عَبداللّٰہ بن المبارک یَرْفَعُ یَدَیْہِ
عبداللہ بن مبارک رفع الیدین کیاکرتے تھے(جز بخاری ص7)
(106) فَکَانَ ابن جریج یرفع یدیہ
ابن جریج بھی رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(بیہقی جلد 2ص73)
(107) محمد بن اسمٰعیل کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن فضل کے ساتھ نماز پڑھی
فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَ حِیْنَ رَکَعَ وَ حِیْنَ رَفَعَ رَاسَہ مِنَ الرُّکُوْعِ
وہ شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(بیہقی جلد 2ص73)
(108) محمد بن فضل کہتے ہیں کہ حماد بن زید بھی شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(بیہقی جلد2ص73)
(109) حماد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے ایوب سختیانی کے ہمراہ بارہا نماز ادا کی
فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَاِذَا رَکَعَ وَ ذَا رَفَعَ رَاسَہُ مِنَ الرَّکُوْعِ