کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 43
(100) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وَلَمْ یَثْبُتْ عَنْ اَحَدٍ مِنْ اَصحَابِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم اَنَّہٗ لَا یَرْفَعُ یَدَیْہِ
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی سے یہ ثابت نہیں کہ وہ رفع الیدین نہ کرتے ہوں۔ یعنی سب کے سب رفع الیدین کے قائل و فاعل تھے۔(جز ء بخاری ص 24)۔
رفع الیدین پر صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع
(101) سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عام صحابہ کے سامنے مسجد نبوی میں رفع
الیدین سے نماز پڑھائی۔
فَقَالَ الْقَوْم ھٰکَذَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم یُصَلِّیْ بِنَا(تخریج الہدایہ زیلعی)۔
تو تمام صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے جس طرح آپ نے رفع الیدین سے پڑھائی ہے۔
(102) سیدنا ابو حمید ساعدی نے جماعت صحابہ کے سامنے عند الرکوع رفع الیدین کرکے دکھایا۔
(فَقَالُوْا صَدَقْتَ ھٰکَذَا کَانَ یُصَلِّی)
تو سب صحابہ نے کہا بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہی نماز پڑھا