کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 42
تھیں لیکن آجکل کے مسلمان خصوصاً اہل سنت کہلانے والے اس سنت سے محروم ہیں اللہ ان کو سمجھ دے۔
تمام صحابہ رفع الیدین کے قائل و فاعل تھے
ایک ایک صحابی کا نام کہا تک لکھتا جاؤں۔ میں مناسب سمجھتا ہوں کہ سیدنا سعید بن جبیر اور امام حسن اور امام بخاری کا فیصلہ نقل کر دوں جو اہل ایمان کے لئے تسلی کا باعث ہو گا۔ ان شاء اللہ۔
(98) سیدنا سعید بن جبیر فرماتے ہیں:
کَانَ اَصْحَابُ رَسُوْل اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَھُمْ فِی الْاِفْتِتَاحِ و عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعُوْا رُؤُسَھُمْ(بیہقی جلد 2ص 75)
کہ بلا استثنیٰ سب کے سب صحابہ کرام شروع نماز اور رکوع جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(99) سیدنا حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کَانَ اَصْحَابُ رَسُوْل اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَھُمْ اِذَا رَکَعُوْا وَ اِذَا رَفَعُوْا رَؤْسَہُمْ مِنَ الرُّکُوْعِ۔
کہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(جزء بخاری ص 14، و بیہقی جلد 2 ص 75)
سیدنا سعید و حسن رضی اللہ عنہ نے کسی صحابی کو مستثنیٰ نہیں کیا۔