کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 41
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
(96) اَنَّہٗ کَانَ اِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرَّکُوْعِ
عبدالرحمن کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب تکبیر تحریمہ کہتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جز بخاری ص 11)۔
سیدہ امّ درداء رضی اللہ عنہا
(97) سلیمان بن عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
رَاَیْتُ اُمَّ دَرْدَائَ تَرْفَعُ یَدَیْہَا فِی الصَّلوٰۃ حَذْ وَ منکبیھا حِیْنَ تَفْتَتِحُ الصَّلوٰۃ و حیْنَ تَرْکَعُ فَاِذَا قَالَتْ سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَفَعَتْ یَدَیْہَا۔
کہ میں نے امّ درداء رضی اللہ عنہا کو دیکھا وہ شروع نماز میں اپنے کندھوں تک ہاتھ اٹھایا کرتی تھیں اور جب رکوع کرتی اور رکوع سے سر اٹھاتی اور(سمع اﷲ لمن حمد)کہتی تب بھی اپنے دونوںہاتھ کندھوں تک اٹھایا کرتی تھیں۔(جزء رفع الیدین امام بخاری ص 12)
سبحان اﷲ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی عورتیں بھی اس سنت سے محروم نہ