کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 37
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی رفع الیدین کیا کرتے تھے
(87) وَ عَنْ عُمَرَ نَحَوَہٗ رَوَاہُ الدَّارُ قُطْنِیْ فِیْ غَرَائِبِ مَالِک وَالبَیْہَقِیْ وَ قَاَلَ الْحَاکِمُ اَنَّـہٗ مَحْفُوْظٌ۔
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی طرح عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(تلخیص الحبیر ابن حجر ص82)
(88) عبدالمالک بن قاسم فرماتے ہیں :
بَیْنَمَا یُصَلُّوْنَ فِیْ مَسْجِدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم اِذَا خَرَجَ عَلَیْہِمْ عُمَرُ فَقَالَ اَقْبِلُوْا عَلَیَّ بِوُجُوْہِکُمْ اُصَلِّی بِکُمْ صَلوٰۃ رَسُوْلِ اللّٰهِ الَّتِیْ یُصَلِّیْ وَ یَامُر بِہَا فَقَامَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی حَاذٰیْ بِہِمَا منکبیہِ ثمَّ کَبَّر ثُمَّ رَفَعَ وَ رَکَعَ وَ کَذٰلِکَ حِیْنَ رَفَعَ۔
کہ لوگ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز پڑھ رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور فرمایا میری طرف توجہ کرو میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھاتا ہوں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے اور جس طرح پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ قبلہ رو کھڑے ہو گئے اور تکبیر تحریمہ اور رکوع میں جاتے اور سر اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھ کندھوں تک اٹھائے فَقَالَ الْقَوْمُ ھٰکَذَا رَسُوْ لُ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم یُصَلِّی بِنَا پھر سب صحابہ نے کہا بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے۔