کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 34
یہ پچاس صحابہ ہیں جن کے نام اوپر درج کئے گئے ہیں جو سب کے سب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں جانے اور سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(78) علامہ مجد الدین فرماتے ہیں:
فقد صَحَّ فِیْ ھٰذَا البابِ اَرْبَعَ مِائۃِ خَبْرٍ وَ اَثْرٍ
کہ چار سو احادیث و اثار سے ثابت ہو چکا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عند الرکوع رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(سفر السعادت ص 15)۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ و امت کو ارشاد
(79) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَمَرْتُکُمْ بِہٖ فَخُذُوْہُ
کہ میں جس کام کا تم کو حکم دوں اس پر عمل کیا کرو۔(ابن ماجہ ص3)
(80) نیز فرمایا:
اُمِرَتْ اُمَّتِیْ اَنْ یَاخُذُوْا بِقَوْلِی وَیُطِیْعُوْا اَمْرِیْ وَ یَتَّبِعُوْا سُنَّتِیْ
کہ میری امت کو حکم دیا گیا ہے کہ میرے قول پر عمل کریں۔ میرے حکم کی اطاعت کریں اور میری سنت کی اتباع کریں
(شفا قاضی عیاض جلد 2، ص 9)
(81) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صَلُّوْا کَمَا رَاَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ