کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 30
بِابْنِ الزُّبَیْرِ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ نے لوگوں کو نماز میں کھڑے ہونے کے وقت اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے اور دو رکعتوں سے کھڑے ہونے کے وقت دونوں ہاتھ اٹھائے پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگو! جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پسند کرتا ہو، اس کو چاہیئے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی طرح نماز پڑھے کیونکہ یہ بالکل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھتے ہیں۔(ابوداود جلد 1 ص 198، مسند احمد جلد 3ص 168، تلخیص الجیر 82، سبکی ص 5)
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی)
(72) عَنِ الْحَسْنِ اَنَّ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ اِذَا اَرَادَ اَنْ یُکَبِّر رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رفع رَاسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَ یَدَیْہِ۔(رواہ ابو نعیم جز سبکی ص 8)
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرنے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(و رواہ عبدالرزاق تلخیص الجیر ص 82)
اعرابی صحابی رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی)
(73) اعرابی کہتا ہے: