کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 27
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی)
(64) عَنْ قَتَادَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذا رکع و اذا رفع
(رواہُ عبد الرَّزَّاق فی جامعہ سبکی ص ۸ و قال الترمذی و فی الباب عن قتادۃ)
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ہی رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(ترمذی صفحہ 36 تحفۃ الاحوذی ص 219)
(65) اس حدیث میں بھی(کَانَ یَرْفَعُ)آیا ہے جو دوام اور ہمیشگی کی دلیل ہے۔
سیدنا سلیمان بن یسار و عمر لیثی رضی اللہ عنہما
(66) عَنْ سُلَیْمَانَ ابْنِ یَسَارٍ اَنَّ رَسُوْ لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی الصَّلوٰۃِ۔(رواہ مالک فی الموطا جلد 1 ص 98، سبکی ص 8)
سیدنا سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ہی نماز میں رفع الیدین کیا کرتے تھے اور اسی طرح عمر لیثی سے بھی روایت آئی ہے(ابن ماجہ ص 62، جزء سبکی ص 7)
(67) وَفِیْ الْبَابِ عَنْ عُمَیْرِ اللَّیثِیِ۔(ترمذی ص 36تحفۃ الاحوذی جلد 1 ص 219)