کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 26
سیدنا عبید بن عمیر رضی اللّٰه عنہ کی شہادت(گواہی)
(61) عَنْ عُبَیْدِ ابْنِ عُمَیْرٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ(جزء بخاری ص 3)
سیدنا عبید بن عمیر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ رکوع میں جاتے اور اٹھتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(62) اس حدیث میں بھی(کَانَ یَرْفَعُ)صیغہ استمرار موجود ہے جو دوام پر دلالت کرتا ہے۔
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی شہادت
(63) عَنِ الْبَرَاء بن عازب قَالَ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم اِذَا فتتحَ الصَّلوٰۃ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا اَرَادَ اَنْ یَرْکَع وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ(رواہ الحاکم و البیہقی)
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بچشم خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ شروع نماز اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(حاکم بیہقی جلد 2ص 77، تلخیص الجیر ص 82، جز ء سبکی ص 7، تخریج ہدایہ جلد 1ص210)