کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 24
صلی اللہ علیہ وسلم کو رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کرتے دیکھا کرتا تھا۔
(بیہقی جلد 2 ص 74، جزء سبکی ص 5،بخاری ص 13)۔
اس حدیث میں بھی کَانَ یَرْفَعُ موجود ہے۔
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ
(54) عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی قَالَ ھَلْ اُرِیْکُمْ صَلوٰۃَ رَسُوْلِ اللّٰه صلی للّٰهُ علیہ وسلم فَکَبَّرَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَہٗ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ ثُمَّ قَالَ ھٰکَذَا فَاصْنَعُوْا رَوَاہُ الدَّارَمِیْ(جزء رفع الیدین سبکی ص 5)
(55) وَ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے مجمع عام میں کہا آؤ میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھ کر دکھاؤں۔ پھر اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کی جب رکوع کے لئے تکبیر کہی تو دونوں ہاتھ اٹھائے پھر جب سمع اللّٰهُ لمن حمدہ کہا تو دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا لوگو! تم بھی اسی طرح نماز پڑھا کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ رکوع میں جانے اور سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
(دارمی۔ دارقطنی ص 109، تلخیص الجیر ص81 جز امام بخاری ص 13، بیہقی جلد 2 ص 74)
(56) اس حدیث میں بھی(کَانَ یَرْفَعُ)موجود ہے جو دوام کے لئے ہے۔