کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 23
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
(50) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ عِنْدَ الرَّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ(جز ء بخاری ص 13)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ(جن کو سینہ مبارک سے لگا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی)فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ہی رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے(ابن ماجہ ص 62)
(51) سیدنا ابن عباس نے(کَانَ یَرْفَعُ)فرمایا جو دوام اور ہمیشگی پر دلالت کرتا ہے۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما
(52) عَنْ اَبِیْ الزُّبَیْرِ اَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰه کَانَ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ وَ اِذَا رَفَعَ رَأسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَالِکَ وَیَقُوْلُ رَایْتُ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم فَعَلَ ذٰلِکَ(رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہْ ص 62)۔
(53) وَعَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ(جزء بخاری ص 13)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ہمیشہ رفع الیدین کیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میں اس لئے رفع الیدین کرتا ہوں کہ میں نے بچشم خود رسول اللہ