کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 21
اِذَا صَلَّیٰ کَبَّرَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا اَرَادَ اَنْ یَرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَ یَدَیْہِ وَ حَدَّثَ اَنَّ رَسُوْ لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَفْعَلُ ھٰکَذَا(رواہ البخاری و مسلم)
کہ جب نماز کے لئے تکبیر کہی تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے پھر جب رکوع کا قصد کیا اور رکوع سے سر اٹھایا تب بھی دونوں ہاتھ اٹھائے اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
اس حدیث میں بھی(کَانَ یَفْعَلُ)موجود ہے۔
(بخاری ص102، مسلم ص168، فتح الباری جلد 2 ص 182، عمدۃ القاری جلد 3 صفحہ 10، بیہقی جلد 2 ص 27، منتقیٰ ص55، جزء سبکی ص2، جز ء بخاری ص 20)
سیدنا مالک ٭بن حُویرث رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی)
(45) عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ رَاَیْتُ رَسُوْ لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم رَفَعَ یَدَیْہِ اِذَا کَبَّرَ وَ اِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ
(رواہ ابوداوٗد)
(46) وَعَنْہُ کَانَ النَّبِیُّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا کَبَّرَ وَ اِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَّ الرَّکُوْعِ(جز ء رفع الیدین بخاری ص 29)
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
٭ یہ صحابی 9ھ میں مسلمان ہوئے ہیں۔(تحقیق الراسخ)