کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 19
اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ آپ لوگ کیوں اس سنت نبوی سے محروم ہیں۔
؎ پیروی مصطفی ہے اصل دین۔ ما بقیٰ تلبیس ابلیس لعین
سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما کی شہادت(گواہی)
(41) عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْھُمَا اَنَّ رَسُوْ لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَذْ وَمَنْکِبَیْہِ اِذَا افْتَتَح الصَّلوٰۃ وَاِذَا کَبَّرَ لِلرُّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنْ الرُّکُوْعِ رَفَعَھُمَا کَذٰلِکَ
سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو ہمیشہ اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھایا کرتے تھے۔ پھر جب رکوع کے لئے تکبیر کہتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی اسی طرح اپنے ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔
(بخاری ص102، مسلم ص168، ابوداؤد جلد1 ص192، ترمذی ص 36، ابن ماجہ ص 62، نسائی موطا مالک ص 97، موطامحمد ص89، مسند احمد جلد3 ص166، کتاب الام شافعی جلد 8 ص186، مسند شافعی ص 12، تلخیص الجیر ص82، فتح الباری جلد 2 ص 181، عمدۃ القاری جلد 3 ص5، منتقیٰ ص55، اعلام الموقعین ص256، دارقطنی ص 107، بیہقی جلد 2، ص 69، دارمی ص107، تجرید البخاری جلد 1 ص 173، جز ء بخاری ص 7 جزء سبکی ص 2، مشکوٰۃ المعلم جلد 2 ص533، رفع العجاجہ جلد 1 ص300، بلوغ