کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 18
اتفق علی روایۃ ھذہ السنۃ العشرۃ المشہود لہم بالجنۃ ومن بعدھم من اکابر الصحابۃ(تلخیص الجیر صفحہ 82)
کہ رفع الیدین کے سنت ہونے پر عشرہ مبشرہ و دیگر تمام اکابر صحابہ کا اتفاق ہے۔
(37) قَالَ الْحَاکِمُ وَلَیْسَ بِسُنَّۃٍ مِنَ السُّنَنِ رَوَاہُ الْعَشَرَۃُ الْمُبَشّرَۃُ
امام حاکم فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کے سوا کوئی ایسی سنت نہیں جس کو عشرہ مبشرہ نے روایت کیا ہو۔(تنویر صفحہ 11)
(38) علامہ مجد الدین محمد بن یعقوب فرماتے ہیں:
رواہ العشرۃ المبشرۃ(سفر السعادت ص15)
کہ رفع الیدین کی حدیث کو عشرہ مبشرہ نے روایت کیا ہے۔
(39) ابوالقاسم بن مندہ فرماتے ہیں:
ممن رواہ العشرۃ المبشرۃ
کہ رفع الیدین کی حدیث کو علاوہ دیگر صحابہ کے عشرہ مبشرہ نے بھی روایت کیا ہے۔(تحفۃ الاحوذی صفحہ 219)
(40) اسی طرح علامہ سبکی نے بھی لکھا ہے دیکھو:(جزء رفع الیدین سبکی صفحہ 10)
مسلمان بھائیو! یہ وہ دس صحابہ ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ یہ سب کے سب فرما رہے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع جانے اور رکوع سے سر