کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 17
کہ رفع الیدین ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہم کا اتفاق ہے۔(تعلیق المغنی صفحہ 111)
عشرہ مبشرہ کی شہادت(گواہی)
(34) عشرہ مبشرہ وہ دس صحابہ ہیں جن کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ جنتی ہیں اور وہ یہ ہیں:
1۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ 2۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ
3۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ 4۔ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ
5۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ 6۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
7۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ 8۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ
9۔ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ 10۔ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ(تنویر صفحہ 18)
(35)۔ امام حاکم و بیہقی فرماتے ہیں:
اتفق علی روایتہا الخلفآء الاربعۃ ثم العشرۃ فمن بعدھم من اکابر الصحابۃ
کہ رفع الیدین مسنون ہونے پر خلفاء اربعہ، عشرہ مبشرہ اور دیگر تمام اکابر صحابہ کا اتفاق ہے۔(تعلیق المغنی صفحہ 111)۔
(36)۔ امام ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: