کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 16
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابتدائے نبوت سے آخر دم تک نماز میں رفع الیدین کرتے رہے۔
(28) علامہ سبکی فرماتے ہیں:
وَقَالَ الترمذِیُّ حَسَنٌ صَحِیْحٌ
کہ ترمذی نے اس حدیث کو حسن صحیح کہا ہے(جز ء رفع الیدین سبکی صفحہ 6)
(29) وَسُئِلَ اَحْمَدُ عَنْہُ فَقَالَ صَحِیْحٌ
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا یہ حدیث صحیح ہے(جز ء سبکی صفحہ 6)
(30) اور منتقیٰ میں ہے:
رَوَاہُ اَحْمَدُ وَاَبُوْدَاؤدُ وَالتِّرمِذِیُّ وَصَحَّحَہٗ(منتقی صفحہ55)
(31) اور بلوغ الامانی شرح مسند احمد میں ہے:
وَ صَحَّحَہٗ التِّرمِذِیُّ(مسند احمد 3 صفحہ165)
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی شہادت(گواہی)
(32) لَاِنَّ رفع الیدین قد صَحَّ عَنِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم ثُمَّ عَنِ الْخُلْفَآئِ الرَّاشِدِیْنَ(بیہقی جلد 1صفحہ81)
بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین سے رفع الیدین ثابت ہو چکا ہے۔
(33) امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اِتَّفَقَ عَلٰی رِوَایَتِہَا الْخُلَفَائُ الْاَرْبَعَۃ