کتاب: اثبات رفع الیدین - صفحہ 15
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی انہیں میں سے ہیں جو کہتے ہں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز اور رکوع جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے(جز سبکی صفحہ 9)
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی)
(27) وَ عَنْ علی ابن ابی طالبٍ اَنَّ رسول اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کان یرفع یدیہِ اِذا کبر للصلوٰۃِحذو منکبیہ وَاِذا اراد ان یَرکَعَ وَاِذَا رَفع رَاسہٗ من الرَّکوع واذا قاَم من الرَّکعتین فعل مثل ذٰلِکَ(جزء بخاری صفحہ 6)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ تکبیر تحریمہ کے وقت کندھوں تک ہاتھ اٹھایا کرتے تھے اور جب رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے اور جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو تکبیر تحریمہ کی طرح ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔
(ابوداؤد جلد 1 صفحہ 198 مسند احمد جلد 3، صفحہ 165، ابن ماجہ صفحہ 62 نسائی۔ دارقطنی صفحہ 107، بیہقی جلد 2 صفحہ 74، ترمذی صفحہ 36، جزء سبکی صفحہ 7، تحفۃ الاحوذی صفحہ 219، رفع العجاجہ صفحہ 303، تلخیص الجیر صفحہ 82، منتقی الاخبار ص55)۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ یارِ خاص، جلیل القدر صحابی، قدیم الاسلام، ہمیشہ ساتھ رہنے والے(کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ)سے آپ کا رفع الیدین کرنا بیان کر رہے ہیں کہ