کتاب: انسانیت موت کے دروازے پر - صفحہ 19
دنیابسائی تھی۔ اب وہ شگفتہ و شاداب ہو چکی ہے۔ حضور(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے اسی دور جدید کی یاد تازہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔ ’’آج زمانے کی گردش دنیاکوپھراسی نقطہ فطرت پرلے آئی جبکہ اللہ تعالیٰ نے تخلیق ارض وسما کی ابتداء کی تھی۔ ‘‘ پھر ذیقعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب کی حرمت کا اعلان کرتے ہوئے مجمع کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا۔ پیغمبرانسانیت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم): آج کونسادن ہے ؟ مسلمان: اللہ اور رسول بہتر جانتے ہیں۔ پیغمبرانسانیت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)(طویل خاموشی کے بعد)کیا آج قربانی کا دن ہے ؟ مسلمان:بے شک!قربانی کا دن ہے۔ پیغمبرانسانیت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم):یہ کونسامہینہ ہے ؟ مسلمان:اللہ اور رسول بہتر جانتے ہیں۔ پیغمبرانسانیت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)(طویل خاموشی کے بعد)کیایہ ذوالحجہ نہیں ہے ؟ مسلمان:بے شک!یہ ذوالحجہ ہے۔ پیغمبرانسانیت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم):۔ یہ کون ساشہر ہے ؟ مسلمان : اللہ اور رسول بہتر جانتے ہیں۔ پیغمبرانسانیت (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم):۔ (طویل خاموشی کے بعد)کیا یہ بلدۃ الحرام نہیں ہے ؟ مسلمان:بے شک بلدۃ الحرام ہے۔ اس کے بعد فرمایا:۔ ’’مسلمانو!تمہارا خون، تمہارا مال، تمہاری آبرو، اسی طرح محترم