کتاب: انسانیت موت کے دروازے پر - صفحہ 15
دعویٰ کرے اور غلام اپنے مولا کے سواکسی اور طرف اپنی نسبت کرے، ان پر خدا کی لعنت ہے۔ عورت شوہر کے بلا اجازت اس کا مال صرف نہ کرے، قرض ادا کیے جائیں، عاریت واپس کی جائے۔ عطیات لوٹائے جائیں اور ضامن تاوان ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ ‘‘ اہل عرب کے نزاع اور اسباب نزاع کا دفعیہ ہو چکا تواس بین الاقوامی تفریق کی طرف توجہ دلائی جو صدیوں کے بعد عرب و عجم یا گورے اور کالے کے نام سے پیدا ہونے والی تھی۔ ارشاد فرمایا: ’’ہاں اے لوگوں !تم سب کا خدا بھی ایک ہی ہے اور تم سب کا باپ بھی ایک ہی ہے، لہذاکسی عربی کو عجمی پر، کسی سرخ کوسیاہ پر، کسی سیاہ کوسرخ پر کوئی پیدائشی برتری یا امتیاز حاصل نہیں ہو گا۔ ہاں افضل وہی ہے جو پرہیز گاری میں افضل ہو۔ ہرمسلمان دوسرے کا بھائی ہے اور تمام مسلمان ایک برادری ہیں۔‘‘ اتحاداسلام کی مستقل اساس کی طرف رہنمائی فرمائی۔ ’’اے لوگو!میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے اور نہ میرے بعد کوئی نئی امت ہے۔ پس تم سب اپنے اللہ کی عبادت کرو۔ نماز