کتاب: انسان کی عظمت اور حقیقت - صفحہ 95
سکتے؟اس طرح تو لا تعداد عکس معرض وجود میں آجائیں گے ، اورپھر ان میں جو اختلاف ہے وہ اظہر من الشمس ہے جبکہ ایک سورج کے عکس میں اختلا ف نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر سورج کے سامنے کئی آئینے رکھ دیئے جائیں تو سب میں ایک جیسا ہی سورج نظر آئے گا اور یہاں تو کئی سنن میں اختلاف موجود ہے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ رکوع میں تطبیق بین الیدین کے قائل ہیں (سنن نسائی )جبکہ دیگر صحابہ اس کے خلاف ہیں اب کو عکس کہیں گے؟سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اذان ثالث دلوائی جبکہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ اسے بدعت کہتے ہیں (ابن ابی شیبہ ) سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روزے کی حالت میں برف کے اولے کھانے کو جائز کہتے ہیں (الاحکام لابن حزم ص18) اسی طرح دیگر مختلف احکام ملتے ہیں کس کو عکس کہیں گے؟ قال: اللہ تبارک و تعالی اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور اسی کا عکس پھر صدیق کے دل پر پڑ رہا تھا۔(ص56) اقول: اب یہاں صدیق کو اللہ تعالی نے عکس بنایا ہے جب یہ آئینہ سب کے لئے بنا ہے تو دوسروں کو اسمیں اللہ کیوں نظر نہیں آتا ؟اور تمہارا یہ کہنا کہ اللہ تعالی اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے کیا دیگر اوقات میں ساتھ نہ تھے؟اگر غار میں اللہ بذات خود تھا تو وہ غار کوہِ طور کی طرح ریزہ ریزہ کیوں نہ ہوا؟اگر وہ اللہ کی تجلی تھی تو اس کی روشنی میں کفار کو کوئی نظر کیوں نہیں آیا؟اللہ تعالی نے سورۃ الحدید میں فرمایا ہے: ’’وَهُوَ مَعَکُمْ اَیْنَمَا کُنْتُمْ‘‘ یہاں سب انسان (بشمول مسلمان و کافر) مرادہیں اب یہاں کیا کہوگے اور ان کے لئے عکس کیسے بناؤگے؟ قال: اس لئے حیثیت کوئی نہ بدلی، تب فرمایا ’’اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا‘‘ (ص56)