کتاب: انسان کی عظمت اور حقیقت - صفحہ 103
مقررصاحب نے بھی ذکر کیا ہے۔ قال :نبی کی سیرت حاصل کرنے کے لئے یہ جلسہ منعقد کیاگیا ہے۔ اقول : پہلے کہا کہ یہ میلاد النبی کاجلسہ ہے جہاں ہم نے ثابت کیا کہ ایسی مجلسیں اسلامی نہیں ہیں اور نہ ہی سلف صالحین میں سے کسی نے ایسا کیا تو پھر ایسے مجالس سے نبوی علم حاصل ہوگا یا فرعونی؟ قال :ابھی پنجاب میں غلام احمد قادیانی نے دعوی نبوت کیا۔(ص63) اقول : اس نے تو ظلی نبوت کا دعوی خبیثہ کیا مگر مقرر صاحب بھی تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نبوت کا عکس کہہ کر نبوت نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اجرائے نبوت کے قائل ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ قادیانیوں کے نبی کو جھوٹا کہہ رہے ہیں معلوم نہیں کس کے دعوے کو جھوٹا کہہ رہے ہیں مرزا کے دعوے کو یااپنے عکس والے عقیدے کو؟ قال: بہرحال آ پ نے فرمایا :سیاتی من بعدی ثلثون کذابون دجالون کلهم یدعی النبوة الا انه لانبی بعدی (ص63) اقول : مذکورہ الفاظ کے ساتھ کوئی بھی حدیث مروی نہیں ہے مقرر صاحب کے بیان اکثر ایسے ہی ہوتے ہیں کہ جن میں قرآن یا حدیث کے الفاظ نقل کرتے ہوئے ذرا بھی خیال نہیں رکھتے مولانا صاحب کوچاہیئے کہ کتب احادیث خصوصا مشکوۃ با ب الفتن اور تفسیر الدر المنثور ص204ج5کا مطالعہ کریں مشکوۃ میں وارد حدیث میں دجالون کے لفظ نہیں ہیں اور در منثور میں بحوالہ مسند احمد ایک حدیث موجود ہے جو بایں الفاظ ہے: کذابون دجالون سبعة و عشرون. لیکن جو الفاظ مقرر صاحب نے بیان کئے ہیں بعینہٖ انہی الفاظ سے کوئی بھی حدیث موجود نہیں ہے ۔