کتاب: انکارِحدیث کا نیا روپ جلد 2 - صفحہ 36
يغز، ومن راٰه رؤية ولو لم يجالسه ولم يره لعارض كالعمي، ويخرج بقيد الإيمان من لقيه كافرا ولو أسلم بعد ذلك إذا لم يجتمع به مرة أخري‘‘ [1]
’’صحابی وہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بحالت ایمان ملاقی ہوا اور اسلام ہی پر مرا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقی ہونے والوں میں وہ سب داخل ہیں جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لمبی مدت تک مجالست کا موقع ملا ہو یا تھوڑی مدت تک، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی حدیث کی روایت کی ہو یا کوئی روایت نہ کی ہو، جنہوں نے آپ کی معیت میں کسی غزوہ میں شرکت کی ہو یا نہ کی ہو۔ یا جس کو آپ کی رؤیت کا شرف تو حاصل ہو مگر آپ کے ساتھ مجالست کا موقع نہ ملا ہو یا اندھے پن کے عذر کی وجہ سے آپ کے دیدار سے مشرف نہ ہو سکا ہو اور وہ کافر جو آپ سے ملنے کے بعد بقید ایمان نکلے اگرچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے کچھ عرصہ بعد ہی اسلام لائے اور دوبارہ آپ سے ملاقات کے لئے جمع نہ ہو۔‘‘
[1] الإصابۃ لابن حجر ج 1 ص 10