کتاب: انکارِحدیث کا نیا روپ جلد 2 - صفحہ 163
کی خبر نہیں دیتے کہ جو جارحین کے ذریعہ معلوم ہوتا ہے، آپ رحمہ اللہ کے الفاظ یہ ہیں: ’’وهذا أبعد ممن توهمه لأن المعدلين و إن كثروا ليسوا يخبرون عن عدم ما أخبر بي الجارحون ولو أخبروا بذلك و قالوا نشهد أن هذا لم يقع منه لخرجوا بذلك من أن يكونوا أهل تعديل أو جرح لأنها شهادة باطلة علي نفي ما يصح و يجوز وقوعه و إن لم يعلموه فثبت ما ذكرناه‘‘ [1] 3- اگر جرح و تعدیل متعارض ہوں تو ان میں سے کسی قول کو ترجیح نہ دی جائے گی إلا بمرحج۔ ابن الحاجب نے اس کی حکایت کی ہے۔ [2] امام سخاوی رحمہ اللہ اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ: ’’معدل کے پاس بسبب کثرت، زیادہ قوت ہوتی ہے اور جارح اطلاع علی الباطن کے سبب زیادہ قوت کا حامل ہوتا ہے‘‘۔ [3] لیکن بقول حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’علامہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا کلام اس تیسرے قول کی بھی نفی کا متقاضی ہے‘‘۔ [4] بعض علماء کا قول ہے کہ: ’’ان میں سے جو أحفظ ہو اس کو مقدم سمجھا جائے گا‘‘۔ [5] لیکن متاخرین علمائے حنفیہ ایسے مختلف فیہ راوی کی تحسین کے قائل ہیں چنانچہ بقول جناب ظفر احمد عثمانی تھانوی صاحب: ’’اگر کوئی راوی مختلف فیہ ہو یعنی بعض نے اسے ثقہ بتایا ہو اور بعض نے ضعیف تو وہ حسن الحدیث ہوتا ہے‘‘۔ [6] اس حنفی اصول پر مبنی تحسین رواۃ کی مثالیں دیکھنا مطلوب ہوں تو ’’نصب الرایہ للزیلعی‘‘، [7]
[1] الکفایۃ: ص 107، فتح المغیث للعراقی: ص 152، فتح الباقی: 1/314، فتح المغیث للسخاوی: 2/33، تدریب الراوی: 1/310 [2] المختصر لابن الحاجب: 2/66، الطبقات الکبریٰ للسبکی: 2/21، فتح المغیث للعراقی: ص 152، فتح المغیث للسخاوی: 2/33، نہایۃ السؤال: 2/115، تدریب الراوی: 1/310، ھامش شرح الکوکب المنیر: 2/431 [3] فتح المغیث للسخاوی: 2/33 [4] فتح المغیث للعراقی: ص 152 [5] محاسن الاصطلاح للبلقینی ص 224، تدریب الراوی: 1/310، فتح الباقی للزکریا الانصاری: 1/314، ھامش الارشاد للنووی: 1/181 [6] قواعد فی علوم الحدیث للتھانوی: ص 72-77 [7] نصب الرایہ للزیلعی: 1/18، 62