کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 89
دوسرا مبحث: نفاق کی تاریکیاں پہلا مطلب: نفاق کا مفہوم: اول: نفاق کا لغوی و شرعی مفہوم: نفاق کا لغوی مفہوم:’’نفق‘‘ زمین کے سرنگ کو کہتے ہیں جس میں دوسری جگہ سے شگاف ہو، ’’تہذیب اللغہ‘‘ میں ہے کہ جس میں دوسری جگہ سے نکلنے کا راستہ ہو۔ اور ’’نفقہ‘‘ اور ’’نافقاء‘‘ گوہ اور جنگلی چوہے کے بل کو کہتے ہیں ، اور کہا گیا ہے کہ’’نفقہ ‘‘ اور ’’نافقاء‘‘ جنگلی چوہے کے بل میں ایک جگہ ہوتی ہے جسے وہ نرم کرتا ہے، چنانچہ جب بل کے ایک سوراخ سے کوئی اس کی