کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 88
۶- بندے اور اللہ کے درمیان نیز بندے اور انسانوں کے درمیان کئے گئے وعدوں اور عہد و پیمان کی حفاظت کرنا۔
۷- تمام ارکان‘ شروط اور واجبات و مستحبات کے ساتھ نماز کی پابندی کرنا۔
اللہ کی کتاب قرآن کریم میں ان کے علاوہ مومنوں کے اور بھی اوصاف موجود ہیں ۔
میں اللہ عز وجل سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو ان اوصاف کریمانہ سے متصف ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔