کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 85
۴- آسانی ہویا پریشانی ہر حالت میں اللہ کی حمد اور اس کی ظاہری وباطنی نعمتوں کا اعتراف کرکے اس کی مدح و ثنا کرنا۔ ۵- طلب علم، حج، عمرہ، جہاد، قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کے لئے سفر کرنا اور اسی طرح کے دیگر کام جیسے مشروع نفلی روزے رکھنا۔ ۶- رکوع و سجود والی نمازیں کثرت سے پڑھنا۔ ۷- بھلائی کا حکم دینا، اس میں تمام واجب و مستحب اعمال شامل ہیں ۔ ۸- برائی سے منع کرنا، اس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے منع کردہ تمام امور داخل ہیں ۔ ۹- اللہ کی جانب سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ حدود ‘ نیز کونسی چیزیں اوامر ‘نواہی اور احکام میں داخل ہیں اور کونسی نہیں داخل ہیں ‘ ان کا علم حاصل کرنا، اہل ایمان ان پر عمل کرنے اور ان سے باز رہنے کے اعتبار سے اس کا التزام کرنے والے ہیں ۔ چہارم: اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿٢﴾