کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 84
سے زیادہ اپنے وعدہ کو پور اکرنے والا اور کون ہے، لہٰذا تم اپنے طے کردہ سودے پر خوش ہو جاؤ اور یہ عظیم کامیابی ہے۔ وہ ایسے ہیں جو توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے (یا راہ حق میں سفر کرنے والے) ، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک باتوں کا حکم دینے والے ، بری باتوں سے منع کرنے والے اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ‘ اور ایسے مومنوں کو آپ خوشخبری سنا دیجئے۔ ان دونوں آیتوں میں مومنوں کے درج ذیل عظیم اوصاف ظاہر ہوتے ہیں : ۱- اللہ کی راہ میں جہادکرنا اور اس میں محنت و طاقت صرف کرنا۔ ۲- تمام گناہوں سے توبہ کرنا اور ہرحال میں توبہ کا دامن تھامے رہنا۔ ۳- تمام واجب و مستحب اعمال انجام دے کر اور ہر وقت تمام حرام و مکروہ اعمال سے دور رہ کر اللہ عز وجل کی عبودیت و بندگی بجالانا‘ کہ اس سے بندہ عابدوں کی صف میں جا پہنچتا ہے۔