کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 82
اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔ اس آیت کریمہ میں مومنوں کے درج ذیل عظیم اوصاف ہیں : ۱- مومنوں سے محبت و دوستی اور ان کی مدد۔ ۲- معروف(بھلائی) کا حکم دینا ۔ معروف کا لفظ ان تمام اچھے عقائد ‘صالح اعمال اور فاضل اخلاق واقدار کو شامل ہے جن کی اچھائی شریعت میں معروف ہو۔ ۳- منکر(برائی)سے روکنا۔ منکر: ان تما م باطل عقائد‘ گندے اعمال اور برے اخلاق کا نام ہے جو معروف کے خلاف اور اس کے منافی ہوں ۔ ۴- نماز کے ظاہری و باطنی اعمال کے ساتھ فرض اورنفل نمازیں اداکرنا۔ ۵- آٹھ قسم کے مستحقین زکاۃ کو زکاۃ ادا کرنا۔ ۶- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنااور ہر حال میں اسے لازم پکڑنا۔