کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 76
۴۴- لوگوں کی عزت و ناموس کی حرمت اور ان میں نہ پڑنے کا وجوب۔ ۴۵- اللہ عز وجل کے لئے اخلاص عمل‘ اور ریاکاری سے اجتناب۔ ۴۶- نیکی پر مسرت و شادمانی اور گناہ پر رنج و غم (کا احساس)۔ ۴۷- توبۂ نصوح (خالص توبہ) سے ہر گناہ کا علاج کرنا۔ ۴۸- تقرب الٰہی کے اعمال، اجمالی طور پریہ ہدی‘ قربانی اور عقیقہ ہیں ۔[1] ۴۹- اولو الامر (ائمہ‘ امراء اور حکام) کی اطاعت۔ ۵۰- ’جماعت‘ کے عقیدہ و منہج کی پابندی۔ ۵۱- لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنا۔ ۵۲- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔ ۵۳- نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہمی تعاون۔ ۵۴- شرم و حیا۔ ۵۵- والدین کے ساتھ حسن سلوک۔
[1] یہ شاخیں (۳۹ تا ۴۸)شعب الایمان بیہقی کی پانچویں جلد میں ہیں ،۵/ ۳ تا ۴۸۵۔